
واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہندوستان میں مسلمانوں کا احترام نہ کیا گیا تو وہ ٹوٹ جائے گا۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ ملاقات سے پہلے براک اوباما نے امریکی صدر جوبائیڈن پراقلیتوں کے حقوق کا معاملہ اٹھانے پر زور دیا۔ وقت آگیا ہے کہ بھارتی جمہوریت پر تشویش کا اظہار سفارتی سطح پر ہونا چاہئے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اگر میں وزیر اعظم مودی سے بات کرتا تو انہیں دلیل دیتا کہ آپ ہندوستان میں نسلی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کریں گے تو ہندوستان بکھرنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ انسانی حقوق پر بات کرنا ہمیشہ پیچیدہ ہوتا ہے۔


































