Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ٹھوس اقدامات نہ کئے تو اسرائیل پورا فلسطین ہڑپ لے گا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی برادری نے ٹھوس اقدامات نہ کئے تو صیہونی حکومت پورے مقبوضہ فلسطین کو اسرائیل میں ضم کرلے گی۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی اراضی کے اسرائیل میں جبری الحاق پر رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مشرقی یروشلم کے غیر قانونی الحاق کے بعد اب مغربی کنارے کے بڑے حصے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پورے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے الحاق کی ٹھوس کوشش کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ اسے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے بین الاقوامی قانون کو دوہرے معیار کے بغیر برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ تشدد کا یہ چکر ختم ہوسکے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ان غیر قانونی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے دستیاب قانونی ذرائع کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular