Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

آئی اے ای اے نے اسرائیل کو جوہری پروگرام کی معلومات دیں، ایران

تہران : ایران نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے نے اسرائیل کو ہمارے جوہری پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے تہران میں کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے پہلے دن اس مقام کو نشانہ بنایا جہاں آئی اے ای اے کی معاونت سے ٹیسٹنگ کا انتظام کیا گیا تھا۔ عین وہی حصہ نشانہ بنایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ حملہ انتہائی مخصوص معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
علاوہ ازیں یمن کے المسیرہ چینل کو انٹرویو میں ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کی سائنسی پیش رفت کے خلاف ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اس جارحیت کی نوعیت، ملوث فریقوں اور ان کے مقاصد کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ جوہری ادارے کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی قانونی اور سائنسی حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا اور کسی فریق کو اپنی مرضی ایران پر مسلط نہیں کرنے دے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular