
تل ابیب : سابق صیہونی وزیر اعظم اور لیکوڈ پارٹی کے سربراہ بنیامین نتن یاہو نے لبنان کی شرائط پر سمندری حدود کا معاہدہ کرنے پر موجودہ وزیر اعظم یائر لاپیڈ پر شدید تنقید کی اور لبنان کے ساتھ معاہدے کو حزب اللہ کے سامنے تاریخی گھٹنے ٹیکنا قرار دیاہے. نتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں لاپیڈ کو یاد دلاناچاہتا ہوں کہ کاریش گیس فیلڈ میں توسیع کا کام 5 سال پہلے سے شروع ہوچکا تھا اور ہم نے خوابوں میں بھی ہرگز نہیں سوچا تھا کہ اس سے گیس نکالنے کے لئے حسن نصر اللہ سے اجازت لینا پڑے گی۔گزشتہ روز لبنان کے صدر میشل عون نے اعلان کیا تھا کہ سمندری سرحدوں کی حدبندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ رضایت بخش ہے اور لبنان کے مطالبات کو پورا کرتا ہے۔


































