
نیویارک: اسپیس ایکس کا تاریخی خلائی مشن پہلی عرب مسلم خاتون سمیت چار خلا بازوں کو لیکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوگیا۔ اسپیس ایکس خلائی مشن پر جانےوالے 4 خلاء بازوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ سعودی خلابازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی کی طرف سے پہلا ویڈیو پیغام موصول ہوا ہے۔ یہ پیغام انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچنے سے پہلے بھیجا گیا ہے۔ ریانہ برناوی نے اپنے پیغام کا آغاز. السلام علیکم سے کیا اور کہاکہ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفرمیں شریک ہیں۔ ہم اس وقت ترقی کی راہ پرگامزن ہیں اور اسی ترقی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ ہم آسمان کی بلندیوں تک پہنچ گئے ۔ خلا بازوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


































