
دہلی : ہندوستان کی ہندو توا حکمراں جماعت بی جے پی نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی کال دے دی۔ دارالحکومت نئی دہلی میں ریلی سے خطاب میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش سنگھ ورما نے کہا کہ مسلمانوں کا ایک ہی علاج ہے کہ ان کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے۔ مسلمانوں کی دکانوں سے اشیا نہ خریدیں ان کے ہوٹلوں پر نہ جائیں۔ ان کے اسٹال سے سبزی خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کی گوشت کی تمام دکانیں بند کرنے کی ضرورت ہے جو بغیر لائسنس کے چل رہی ہیں۔مسلمانوں کو کام کی مزدوری بھی نہ دی جائے۔ بی جے پی رکن نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو سبق سکھانے اور سیدھا کرنے کے لئے ان کا معاشی بائیکاٹ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مجمع سے مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا حلف بھی لیا۔


































