Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کی مزاحمت کامیاب، اسرائیل لبنان کیساتھ سمندری حد بندی کے معاہدے پر مجبور

بیروت : حزب اللہ کی مزاحمت کے بعد صیہونی حکومت سمندری سرحد کی حدبندی پر لبنان کا موقف تسلیم کرنے پر مجبور ہوگیا۔امریکی ثالثی میں کامیاب مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے تاریخی معاہدہ کے قریب۔ صیہونی حکومت پہلے لبنان کی شرائط ماننے سے انکار کرتی رہی تاہم حزب اللہ کے سخت موقف نے اسے جھکنے پر مجبور کردیا۔ لبنان کے صدر میشال عون نے کہا کہ امریکی سفیر آموس ہوچسٹین کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ حتمی متن لبنان کے لیے اطمینان بخش ہے ۔حد بندی کے معاہدے کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ لبنان کے ڈپٹی اسپیکر الیاس بو صاب نے کہا کہ معاہدہ سے دونوں فریق مطمئن ہیں۔لبنان نے اپنے مکمل حقوق حاصل کرلیے ہیں اور اس کے تحفظات دور کردئے گئے ہیں۔ حتمی مسودے میں لبنان کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ سمندری حد بندی پر معترض حزب اللہ نے بھی معاہدے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ پارٹی نے معاہدے کی شرائط پر اتفاق کیا ہے ۔صیہونی وزیراعظم یائرلاپیڈ نے معاہدے پر اتفاق کی تصدیق کی اور تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے دعویٰ کیا کہ معاہدے سے اسرائیل کی سلامتی مزید مضبوط ہوگی۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کو حل کرنے کے لیے بات چیت 2020 میں شروع ہوئی تھی لیکن کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے سے قبل انھیں بار بار رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular