
بیروت : حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے شہر گیلیلی پر ڈرون حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے کئی علاقوں کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ڈرون حملوں میں اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔ النہاریہ پر میزائل حملوں میں بھی حزب اللہ نے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق کچھ میزائل فوجی تنصیبات کے پاس گرے ہیں لیکن نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔اسرائیلی ائیر ڈیفنس کے مطابق گیلیلی پر فائر کئے گئے دو ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ جبکہ کچھ ڈرونز شہری علاقوں کے قریب گرے ہیں۔


































