Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ ہتھیار ڈالے گی نہ ہی مزاحمت ترک کرے گی، سربراہ حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے لبنانی حکومت پر امریکہ و اسرائیل کا ایجنڈا نافذ کرنے کا الزام کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ہتھیار ڈالے گی نہ ہی مزاحمت ترک کرے گی۔ اربعین پر اپنے خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حزب اللہ اس وقت تک ہتھیار نہیں ڈالے گی جب تک کہ اسرائیل کا قبضہ ختم نہیں ہو جاتا۔ حکومت کے تخفیف اسلحہ کے فیصلے سے خانہ جنگی پیدا ہو سکتی ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حکومت امریکی حکم پر عمل درآمد اور اسرائیلی منصوبے کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دراصل امریکہ اور اسرائیل کے اس منصوبے پر عمل کر رہی ہے جس کا مقصد مزاحمت کو ختم کرنا ہے، چاہے اس کے نتیجے میں ملک خانہ جنگی کا شکار ہی کیوں نہ ہو جائے۔ حزب اللہ کے سربراہ نےحکومت کو فوج کو اندرونی لڑائی میں گھسیٹنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور امل نے اسلحہ واپس لینے کے فیصلے کے بعد سڑکوں پر نہ آنے کا انتخاب کیا لیکن اگر محاذ آرائی مسلط کی گئی تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ صرف حکومت کے پاس ہتھیار ہونے چاہئیں، کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اسرائیل کا فوجی سربراہ ہماری زمین پر قبضے پر اپنی فوج کو مبارکباد دے رہا ہے؟ کیا انہوں نے نتن یاہو کی گریٹر اسرائیل والی باتیں نہیں سنیں؟ انہوں نے کہا کہ مزاحمت کو اپنی پہچان اور حق اُن شہداء کے خون سے ملا ہے جنہوں نے اپنی جان قربان کی، اسے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم تیار ہیں، اور وقت آنے پر سڑکوں پر بھی آئیں گے، امریکی سفارتخانے کا رخ بھی کریں گے یا دیگر ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ ابھی تک ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت میں رہیں تاکہ معاملات کو درست راہ پر ڈالا جاسکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular