
مکہ: مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث عمرہ زائرین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے، حرم کے صحن میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔
سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آ گئیں۔


































