
غزہ :غزہ میں صیہونی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں میں تین ٹینک اور دو بکتربند گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ مزاحمت کاروں نے مشرقی شہر رفح میں آر پی جی راکٹوں سے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اس واقعے کے بعد مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی کی سرحد پر واقع کرم ابوسالم گذرگاہ بند ہوگئی ۔القسام بریگیڈ کے جوانوں نے صیہونی فوج کے ایک ٹینک کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک تباہ شدہ بکتر بند گاڑی کو کھینچ رہا تھا۔ القسام بریگيڈ نے ایک اور بیان میں دو بکتر بند گاڑیوں اور دو مرکاوا ٹینکوں کو الیاسین ایک سو پانچ میزائل اور بموں سے تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔ بیان کے مطابق ان حملوں میں زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کو منتقل کرنے کے لئے صیہونی حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا۔


































