
دوحہ :حماس نے کہا ہے کہ قطر میں مذاکرات کاروں پر اسرائیلی حملے میں امریکا برابر کا شریک ہے۔ حماس رہنما فوزی برہوم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ ثالثی روکنے کیلئے کیا گیا۔ یہ پورے مذاکراتی عمل پر قاتلانہ حملہ تھا۔ برہوم کے مطابق مذاکرات کاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ امریکی صدر ٹرمپ کی جنگ بندی کے لیے نئی تجویز پر باہمی مشاورت کے لیے جمع تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت بین الاقوامی قانون و اقدار کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ فوزی براہوم نے خبردارکیا کہ اسرائیلی حملے نے پورے خطے اور دنیا کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ فوزی برہوم نے کہا کہ خلیل الحیہ کی اہلیہ، ان کے شہید بیٹے کی بیوہ اور ان کے پوتے، پوتیاں اس کمپاؤنڈ پر حملے میں زخمی ہوئیں جہاں وہ رہتے تھے۔


































