Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

امن فورس کو سلامتی کونسل سے منظوری دلوانا مشکل ہوگا، حماس

دوحہ: حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فوج تعینات کرنے کے امریکی منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظور کروانا مشکل ہوگا۔ الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں موسیٰ ابو مرزوق نے بتایا کہ ثالثوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر غزہ میں کوئی بین الاقوامی فورس بنائی جاتی ہے تو اسے سلامتی کونسل کی منظوری لازمی حاصل ہونی چاہیے۔ لیکن امریکہ اور اسرائیل دونوں اس بات کے حامی نہیں کہ ایسی فورس اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت قائم کی جائے۔ ابو مرزوق نے کہا کہ غزہ میں قابض فوج کی جگہ کوئی غیر ملکی عسکری قوت قبول نہیں کی جا سکتی۔ موسیٰ ابو مرزوق نے بتایا کہ فلسطینی دھڑوں میں اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ غزہ میں سیکیورٹی کی ذمہ داری صرف فلسطینی فورس کے سپرد ہوگی، جس کی قیادت غزہ انتظامی کمیٹی کرے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular