Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

حماس کے آپریشن طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کی معاشی بنیادیں بھی ہلا دیں

تل ابیب: حماس کے حملے سے اسرائیل کو جانی و مالی نقصان ہی نہیں ہوا بلکہ اس کی معاشی بنیادیں بھی ہل گئی ہیں۔ اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ چار دن کی جنگ میں ملکی معیشت کو اب تک 27 ارب شیکل یعنی چھ ارب ڈالر سے زائد کا جھٹکا لگ چکا ہے۔ یہ نقصان حزب اللہ سے 2006 کی 34 روزہ جنگ کےمقابلے میں تین گنا ہے۔ اس جنگ میں 9 ارب شیکل کا نقصان ہوا تھا۔رپورٹ کےمطابق اسرائیلی کرنسی اپنی سات سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور یہ ڈالر کے مقابل تین فیصد تک گرچکی ہے۔ اسرائیل کے مرکزی بینک نے زوال پذیر کرنسی مستحکم کرنے کیلئے 30 ارب ڈالرعالمی مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی اسٹاک مارکیٹ بھی گراوٹ کا شکار ہے اور سات فیصد تک نیچے آچکی ہے۔ جس کے اثرات عالمی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔ دوسری جانب تمام بین الاقوامی ائرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں اور کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے عارضی طور پر اپنے کام بند کر دیے ہیں۔ ان میں آئل وگیس، آئی ٹی، بینک اور دوسرے ادارے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular