
غزہ : حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ سٹی میں منصوبہ بند زمینی کارروائی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی وسیع نسل کشی مہم کا حصہ ہے اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور منظم نسلی صفائی کے ایک نئے باب کے سوا کچھ نہیں۔ غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی شہریوں کی اموات، تباہ کاری، اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے ذریعے نسل کشی کے ارادے کی واضح نشانی ہے۔ حماس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نیتن یاہو کے انسانیت کے خلاف جرائم کی پشت پناہی کے لیے پوری طرح ذمہ دار ہے۔ نیتن یاہو تمام جرائم امریکی انتظامیہ کی سیاسی اور فوجی حمایت سے کر رہے ہیں۔
حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ اور فیصلہ کن اقدامات کرے تاکہ اسرائیل کو غزہ پر جاری نسل کشی کی جنگ ختم کرنے اور محاصرہ اٹھانے پر مجبور کیا جا سکے۔


































