
بیروت : حماس نے لبنان کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوا میں جھڑپیں رکوانے کیلئے حزب اللہ سے مدد مانگ لی۔ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مہلک جھڑپوں کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔ حماس عین الحلوہ میں امن و استحکام چاہتی ہے۔ فلسطینی گروہوں کے ہتھیاروں کا رخ صیہونی دشمن پر ہونا چاہیے۔ عین الحلوا کیمپ میں فلسطینی گروپوں کے درمیان ہفتے کو لڑائی شروع ہوئی تھی جس میں اب تک 12 افراد جانبحق اور 56 زخمی ہوچکے ہیں۔


































