
غزہ : حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ مزید قیدیوں کی لاشوں کا تبادلہ کیا ہے۔ حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کردیں جن کے تابوت ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل پہنچا دئے گئے۔ ایک لاش کی شناخت اڑتیس سالہ فوجی اور دوسرے کی شناخت پچاسی سالہ خاتون آریہ کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے بھی پندرہ قیدیوں کی لاشیں غزہ انتظامیہ کے حوالے کردیں۔ ایک اندازے کے مطابق حماس کی جانب سے مزید 13 لاشیں اسرائیل کو واپس کیے جانے کی توقع ہے۔ جبکہ اسرائیل کے پاس سو سے زائد قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔


































