
اوہائیو : امریکی ریاست اوہائیو کے ایک ہائی اسکول میں فٹبال میچ شروع ہوتے ہی کی گئی فائرنگ سے کھلاڑی اور تماشائی میدان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ میں دو خواتین اور ایک شخص ہلاک ہوا۔تینوں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ اوہائیو کے گورنر مائیک ڈیوائن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منع کرنے کے باوجود جون کے دوران ریاست میں بغیر اجازت نامے کے اسلحہ رکھنے کی اجازت دی تھی، اس فیصلے کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔


































