Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

یونان سانحہ، 298 پاکستانیوں کی موت کی اطلاعات پر کہرام

ایتھنز: یونان کے قریب کشتی ڈوبنے کے بدترین سانحہ میں تین سو پاکستانیوں کی موت کی اطلاعات نے کہرام مچادیا ہے۔ چودہ جون کو لیبیا سے اٹلی کیلئے روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک سو چار کو بچالیا گیا تھا۔ جس میں بارہ پاکستانی بھی شامل ہیں۔ بچنے والوں نے بتایا کہ کشتی پر 750 سے زائد افراد سوار تھے جس میں 298 پاکستانی سمیت مصر۔فلسطین ۔شام اور دیگر ممالک کے تارکین سوار تھے۔پاکستانیوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کوٹلی سے بتایا جاتا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے کیونکہ کسی کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں۔ بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی موت کی اطلاعات سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی تعداد اور شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ زیادہ دیر نمک والے پانی میں رہنے کی وجہ سے لاشیں قابل شناخت نہیں ہیں اس لئے اب انکی شناخت کے لئے ڈی این اے کا عمل کیا جائیگا۔ ادھر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے والے انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے نے گیارہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular