Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

گلوبل وارمنگ، یورپ،امریکا،ایشیا میں شدید گرمی

روم: گلوبل وارمنگ قابو سے باہر ہو گئی۔ شمالی امریکا, یورپ اور ایشیا میں شدید گرمی اور تباہ کن بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ یورپ کے بیشتر ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں. اٹلی، یونان، جرمنی، اسپین، پولینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ اٹلی کے شہروں سسلی اور سارڈینیا میں درجہ حرات ریکارڈ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔ یونان بھر میں ہیٹ ویو ریڈ الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے اسپین کے جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ شمالی امریکا بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں پارہ 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ شمال مشرقی امریکا میں موسلا دھار بارش اور طوفان سے زندگی معطل ہوگئی۔ 2600 سے زائد فلائٹس منسوخ کرنا پڑیں۔ ایشیائی ممالک بھی موسمی تغیرات کا شکار ہیں۔ چین اور جاپان ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ چینی صوبے سنکیانگ کے دور افتادہ سانباؤ ٹاؤن شپ میں درجہ حرارت 52.2 سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔ دوسری جانب جنوبی کوریا۔ ہندوستان میں شدید بارشوں سے سیلاب آگیا ہے اور درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular