Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق

گلگت: گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، حادثے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔ دوسری جانب ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دنیور نالہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو حکومتی پالیسی کے تحت معاوضہ دیا جائے گا، زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، صوبائی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے صوبائی سیکرٹری صحت کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular