
مکہ :غسل کعبہ کی روح پرور تقریب میں گورنر مکہ نے کعبۃ اللہ کو عرق گلاب سے معطر اور آب زمزم سے غسل دیا، غسل کعبہ کی رسم میں گورنر مکہ کے ہمراہ حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، ممتاز علما اور کلید بردارانہ کعبہ بھی شریک ہوئے، غسل کعبہ کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، غسل کعبہ کی رسم سال میں دو مرتبہ یکم شعبان اور محرم میں ادا کی جاتی تھی۔


































