
غزہ : بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن غیر انسانی اور ادارہ جاتی فاقہ کشی کانظام ہے۔
ایم ایس ایف نے یہ امداد نہیں منظم قتل ہےکہ عنوان سے جاری رپورٹ میں کہا کہ جی ایچ ایف کے پاس محفوظ امدادی ترسیل کرنے کا تجربہ نہیں ہے اور اس طریقہ کار کے نتیجے میں انتہائی تشدد اور ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جی ایچ ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا عملہ صرف مرچوں کا اسپرے یا انتباہی فائرنگ کرتا ہے لیکن رپورٹ میں پیش کی گئی شہادتیں ظاہر کرتی ہیں کہ شہریوں پر حملے اندھا دھند اور نشانہ بناکر حملے کئے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ امدادی مراکز پر زخمی ہونیوالوں میں زیادہ تر نوجوان اور تیس سال عمر سے کم ہیں۔ رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ امداد بوڑھے، دائمی طور پر بیمار یا معذوروں جیسی کمزور آبادی تک نہیں پہنچ رہی ہے۔


































