
برلن : جرمنی میں سینکڑوں افراد نے نیٹو مشق کے خلاف ونسٹورف ایئر بیس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جس میں جنگ اور ہتھیاروں کی مخالفت میں نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ یوکرین جنگ کا سفارتی حل نکالا جائے اور فی الفور فائربندی کی جائے۔ ادھر نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقیں ایئر ڈیفینڈر 23 جرمنی میں شروع ہوگئیں۔ یہ مشقیں 23 جون تک جاری رہیں گی، اس میں 25 ممالک کے 250 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں میں دس ہزار اہلکار شریک ہیں۔


































