Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

مزاحمت کی قیمت پر غزہ کو تباہ کردیا گیا، خالد مشعل

دوحہ: حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ غزہ تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا یہ کہ مزاحمت کرنے کی بڑی قیمت ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مزاحمت کی قیمت پر غزہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صحیح معنوں میں اوسلو کے آگے کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ اب اس کے بارے میں بات کرنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ حقیقت ہمیں اوسلو معاہدے سے آگے بڑھ جانے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف غزہ نہیں بلکہ ہر کسی کو لڑائی میں شامل ہونا چاہیے۔ فلسطینی گھر کو دوبارہ ترتیب دینا ایک ناگزیر حق ہے جس سے بچ کر نکلا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کے گھر کو ترتیب دینے کے لیے جنگ کے خاتمے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ ایران کے کردار سے متعلق خالد مشعل نے وضاحت کی کہ تہران کا کردار سات اکتوبر کے حملے کے بعد سیاسی اور عسکری طور پر سامنے آیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular