
غزہ : غزہ جنگ پر بڑی طاقتیں دو حصوں میں بٹ گئیں۔ سلامتی کونسل میں روس اور چین نے امریکی قرارداد ویٹو کردی۔ قرارداد میں جنگ بندی کے بجائے جنگ میں عارضی وقفے کی اپیل کی گئی تھی۔ جبکہ غزہ پر حملے کو اسرائیل کے حق دفاع سے تعبیر کیا گیا تھا۔ قرارداد کے حق میں دس ووٹ پڑے۔ دو ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ روس۔ چین اور عرب امارات نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ کونسل میں امریکا کے بعد روسی قرارداد پر ووٹنگ کرائی گئی۔ قرارداد میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قرارداد کے حق میں روس، چین، متحدہ عرب امارات اور گیبون نے ووٹ دیا۔ نو ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ دونوں ممالک کا کہنا ہےکہ روسی قراداد میں حماس کی مذمت نہیں کی گئی.


































