
غزہ: اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے غزہ میں قلت آب سے امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائےمہاجرین نے خبردارکیا ہےکہ غزہ میں مجبوری کےعالم میں لوگ مضر صحت پانی استعمال کررہے ہیں جو خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی محاصرے کے سبب غزہ بے آب ہوگیا۔ اور 22 لاکھ افراد صاف پانی سے محروم ہیں۔ پانی کی قلت امراض کو جنم دے گی۔ ان خدشات کا اظہار ایجنسی کی ترجمان جولیٹ ٹوما نے ترک میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نےکہاکہ پانی زندگی ہے پانی نہ رہا تو زندگی نہیں رہے گی۔ جولیٹ ٹوما نے کہا کہ صاف پانی میسر نہ ہونے کے سبب لوگ گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ جو بیماریوں کا سبب بنے گا۔ بجلی نہ ہونے کے سبب اقوام متحدہ کے تحت چلنے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند پڑا ہے۔


































