Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

غزہ: اسرائیل کیلئے جاسوسی، قتل کے الزامات، 5 افراد کو سزائے موت

غزہ : غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے پانچ فلسطینیوں کو پھانسی دے دی۔ حماس نے جن فلسطینیوں کو پھانسی دی ان میں سے دو پر 2009 اور 2015 میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد تھا۔ غزہ کی وزارت داخلہ کے بیان میں سزا پانے والے کسی شخص کا بھی مکمل نام نہیں بتایا گیا بلکہ کہا گیا کہ دیگر تینوں افراد کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ سزا یافتہ دو جاسوس، جن کی عمریں 44 اور 54 سال تھیں، نے اسرائیل کو ایسی معلومات فراہم کی تھیں جو فلسطینیوں کے قتل کا باعث بنیں۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام سزا یافتہ افراد کو اپنے دفاع کے مکمل حقوق ملنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا گیا جن پر عمل درآمد لازمی تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular