
تل ابیب : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے غزہ کی تعمیرِ نو کے آغاز کے لیے سویلین ملٹری کوآپریشن سینٹر کے افتتاح کا اعلان کردیا۔ جے ڈی وینس۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد امریکی نائب صدر نے بتایا کہ جنگ بندی کے نفاذ کے حوالے سے امریکی ٹیم اُس مقام سے آگے بڑھ چکی ہے جہاں ہم نے اس وقت تک پہنچنے کی توقع کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ سویلین ملٹری کوآپریشن سینٹر کو دیگر تنازعات کے حل کےلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ جیرڈ کُشنر نے کہا کہ تعمیرِ نو کے فنڈز حماس کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں نہیں بھیجے جائیں گے۔ ان علاقوں میں تعمیرِنو کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے جو اسرائیلی دفاعی افواج کے کنٹرول میں ہیں۔


































