
قاہرہ : مصر کے صدر السیسی نے غزہ میں جنگ بندی سے صیہونی حکومت کی بہانہ تراشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو صلح یا تباہی میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ ہمیں صلح یا ویرانی میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام کا محاصرہ کررکھا ہے اور جنگ بندی کے لئے ہونے والی کوششوں کو مسلسل ناکام بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں ہونے والے واقعات کے سامنے بے بس ہے۔ مصر فلسطینیوں کےخلاف ہونے والے غیر قانونی اور ناقابل قبول حملوں کے خلاف اپنے مؤقف پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہے گا۔


































