
جوہانسبرگ : جی ٹوئنٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور یوکرین میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ جنوبی افریقا میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی تنازعات اقوامِ متحدہ کے منشور کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔ اعلامیے میں دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پائیدار ترقی اور خوشحالی صرف امن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔


































