Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

شہید سوز خواں حسنین حیدر جعفری کی نماز جنازہ ادا، وادی حیسن قبرستان میں سپردلحد

کراچی : شہید سوز خواں حسنین حیدر جعفری کی نماز جنازہ ادا کری گئی۔ شہید کی نماز جنازہ امام بارگاہ سامراہ نیو رضویہ سوسائٹی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں لواحقین، عزیز و اقارب اور مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں وادی حسین قبرستان میں سپرد لحد کردیا گیا۔
حسنین حیدرجعفری کو گذشتہ رات ساڑھے نو بجے کے قریب نیو رضویہ سوسائٹی کے دروازے پر شہید کردیا گیا تھا۔ وہ نیو رضویہ میں منقبت پڑھ کر اپنے دوست کے ساتھ کار میں باہر نکلے تھے اور انہیں کلام پڑھنے گلبرگ جانا تھا۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشت گردوں نے ان کی کار کو روکا اور قریب سے گولیاں ماردیں۔ انہیں تین گولیاں لگیں۔ کار میں موجود ان کا دوست خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ مقتول حسنین حیدر جعفری تین بچوں کے باپ تھے۔ مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ الائنس نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular