
غزہ : غزہ میں پھنسے غیر ملکیوں کا رفح راہداری کے ذریعے انخلا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ رفح کراسنگ سے پہلے دن دہری شہریت کے حامل 355 افراد اور 76 زخمی مصر منتقل ہوئے تھے جبکہ جمعرات کو دوسرے دن بھی پندرہ ممالک کےمزید 596 شہریوں کو نکلنے کی اجازت دی گئی۔ جبکہ اکیاسی زخمیوں اور شدید بیمار افراد کو بھی رفح کے ذریعے مصر لےجایا گیا۔ رفح بارڈر پر درجنوں ایمبولینسز زخمیوں کو لیکر مصر جاتی رہیں۔ جمعرات کو غزہ سے نکلنے والوں میں چار سو امریکی باشندے شامل ہیں۔ بیلجئم کے پچاس۔ کروشیا کے تئیس باشندے بھی غزہ سے نکل گئے۔


































