Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

غیر ملکی مداخلت مسترد، پزشکیان اور فیدان کا اسلامی اتحاد پر زور

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی ممالک کو بیرونی مداخلت اور خطے میں انتشار کے خلاف یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔ مسعود پزشکیان نے زور دیا کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، قربت اور تجربات کا تبادلہ بیرونی طاقتوں کو بحران پیدا کرنے سے روک سکتا ہے۔ انہوں نے خطے میں عدم استحکام کی ایک وجہ بعض مداخلت کرنے والے فریقین کی سازشیں اور جھگڑے بڑھانے کی کوششوں کو قرار دیا جو اسلامی ممالک میں غلط پالیسیوں کے نفاذ اور ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔
پزشکیان کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی ممالک متحد ارادے کے ساتھ عمل کریں تو کوئی بھی طاقت ان کے عوام کے لیے مسائل پیدا نہیں کر سکے گی۔ ہاکان فیدان نے بھی اس بات پر زور دیا کہ تقسیم نے اسلامی دنیا کا قیمتی وقت ضائع کیا اور اب مشترکہ اور ہم قدم اقدامات کے ذریعے شراکت داری کو مضبوط کرنے کا وقت آگیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular