Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

بھارت میں موسلادھار بارشوں سے سیلاب، 50 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نئی دہلی : بھارت میں تین روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی اور شمالی ریاستوں میں تین روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ڈیم ٹوٹ گئے اور ندیاں ابل پڑیں۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ درجن سے زائد لاپتہ ہیں۔سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ہماچل میں ہوئیں جہاں 36 افراد جان سے گئے جب کہ اتراکھنڈ میں 15 اور اوڈیشہ میں 5 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔اوڈیشہ میں سیلاب کے باعث 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن کہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔نااہل مودی سرکار کے دور میں قدرتی آفات میں شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات کی کارکردگی پر بھی سوال اُٹھائے جا رہے ہیں جس نے رواں برس معمول سے کم بارشوں کی پیشن گوئی کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular