
قاہرہ: اسرائیل اور مصر کی سرحد پر فائرنگ سے 3 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ مصری سرحد پر واقعہ چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں ایک مرد اور ایک خاتون اسرائیلی اہلکار کو صبح سویرے گولیاں ماری گئیں۔ ان کی لاشیں چیک پوسٹ کے اندر سے ملیں۔ لاشیں ملنے پر فوجی دستے وہاں پہنچے اور حملہ آور کی تلاش کیلئے آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی اور مسلح مصری شخص مارا گیا جسے مصری پولیس اہلکار اور مبینہ حملہ آور قرار دیا جارہا ہے۔ جو رات کے کسی پہر سرحد پار کرکے اسرائیل میں گھسا تھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اور مصری فوج واقعے کی جامع تفتیش کر رہی ہے۔ فوجی علاقے میں تلاشی کی کارروائی کر رہے ہیں تاکہ مزید حملہ آوروں کی نشان دہی کی جا سکے۔


































