
قلات : قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی ہے۔ حملے میں 3 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کردیا گیا ہے۔ قلات کے اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں۔


































