
ویانا: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو ایرانی ایٹمی تنصیبات پراسرائیلی حملے کا خدشہ ہے ۔ ڈائریکٹر آئی اے ای اے رافیل گراسی کا کہنا ہے کہ ایران نے ایٹمی تنصیبات اتوار کو بند کر دی تھیں لیکن پھر پیر کو کھول دی گئیں۔ جب تک صورتحال مکمل پُرسکون نہیں ہوتی، معائنہ کار دور رہیں گے۔ رافیل گراسی نے کہاکہ ایرانی حکومت نے ہمارے معائنہ کاروں کو بتایا کہ جوہری تنصیبات سکیورٹی کے پیش نظر بند تھیں۔


































