
اسلام آباد : عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سے آنے والے زائرین کی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا، دونوں وزرائے اعظم نے ٹیلی فون پر گفتگو کی، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے امور پر وزیر اعظم نے عراق میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مزید مضبوط ہونے کی امید کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں خاص طور پر تجارت ، سرمایہ کاری اور مذہبی سیاحت میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت کو فروغ دینا باہمی فائدہ مند ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے فضائی اور زمینی راستوں کے ذریعے اپنے افغان بھائیوں کے لیے پاکستان کی جانب سے انسانی امداد کی فراہمی پر بھی روشنی ڈالی، عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے زائرین کی سہولتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی۔


































