
غزہ: سوشل میڈیا جائنٹ میٹا نے فلسطین حامی پیجز بند کر دئیے۔ قدس نیوز نیٹ ورک یہ اقدام اسرائیلی دباؤ کا نتیجہ قرار دے رہا ہے ۔ جو میٹا کے متعصبانہ رویے کا عکاس ہے۔ قدس نیوز نیٹ ورک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری پیغام میں میٹا کے تعصب کے بارے میں بتایا۔ قدس نیوز نیٹ ورک گزشتہ دس سال سے فیس بک پیج چلا رہاہے جسے 1 کروڑ افراد فالو کرتے ہیں غزہ پر اسرائیلی جارحیت نے کیو این این کی مقبولیت بڑھادی۔ فیس بک قواعد کی مکمل پاسداری کے باوجود پہلے قدس نیوز نیٹ ورک کی پوسٹس ہٹائی گئیں۔ اکاؤنٹ محدود کیا گیا اور آخرکار پیج ہٹادیا۔ قدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق ایسا کرکے فیس بک نے اسرائیلی حکم کی تعمیل کی، یہاقدام آزادی اظہار رائے کے منافی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیس بک ایک متعصبانہ پلیٹ فارم ہے۔
فیس بک حماس کی جاری کردہ ویڈیوز بھی اکاؤنٹس سے حذف کر رہا ہے۔


































