Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے اور ریلیاں، وائٹ ہاؤس کے باہر بھی احتجاج

واشنگٹن : فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے دنیا بھر مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ وائٹ ہاؤس کے سامنے بھی احتجاج کیا گیا۔
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن سمیت کئی شہروں میں فلسطین کے حامی ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ واشنگٹن میں مارچ کے شرکاء ’’آزاد فلسطین ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے سامنے سے گزرے۔ ریلی میں فلسطینی پرچموں کا سمندر دکھائی دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیلی حملوں اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ لاس اینجلس ، نیویارک، ڈیربورن اور مشی گن میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔
پاکستان میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے تحت نمائش تا سی بریز، کراچی ریلی نکالی گئی۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت بھی فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔
برطانیہ کے شمالی شہروں ایڈن برگ ، گلاسگو اور اسکاٹ لینڈ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا۔ اٹلی کے شہر طورین اور آئرش دارالحکومت ڈبلن میں بھی مظاہرے کئے گئے اور فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ مراکش کے دارالحکومت رباط میں بھی ہزاروں افراد فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر آگئے۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے آزاد فلسطین کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular