
کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔ 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے پولیس موبائل، ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔


































