
انقرہ: ترکیہ کے صوبے بارتین کے علاقے آماسرہ کی ایک کان میں دھماکے سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے سے کئی افراد زخمی بھی، 3 کی حالت نازک بتائی جار ہی ہے جبکہ 11 زخمی کان کنوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق کان میں 110 کان کن کام کر رہے تھے، دھماکے کے بعد چند کان کن کان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ کان میں اب بھی 49 کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔


































