Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

مکمل آئین بھی دے دیں پھر بھی اپنے وسائل نہیں دینگے، آغا علی رضوی

گلگت : مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نومنتخب صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وسائل کو ہتھیانے کیلئے ممکن ہے کہ ہمیں مکمل آئینی صوبہ بنائیں، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آپ ہمیں مکمل آئین بھی دے دیں پھر بھی ہم اپنے وسائل کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے۔ گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام "عالمی سازشیں اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں گلگت بلتستان کے سیاسی، سماجی و مذہبی قائدین شریک ہوئے۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے، حکمران طبقوں اور مظلوم عوام کی لڑائی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام بھی دنیا کا مظلوم ترین طبقہ ہے، جنہیں غلاموں کی طرح رکھا گیا ہے۔ ایک ڈمی اسمبلی کے ذریعے من پسند فیصلے مسلط کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وسائل کے تحفظ اور دیرینہ مطالبات کے پیش نظر ہم نے گرینڈ قومی جرگہ بلایا ہے، تاکہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے حقوق کا تحفظ کرسکے۔
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم نے جی بی کیخلاف کچھ محلاتی سازشوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اسلام آباد میں ہونے والی ایک امریکی این جی بی او کے اجلاس کی کہانی بھی سنائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے وسائل کا ہر صورت تحفظ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو جی بی کے ساتھ مالیاتی معاہدہ کرنا ہوگا، جیسا کہ کشمیر کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب کہا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے تو ایک متنازعہ علاقے میں غداری کا کیس کیسے بن سکتا ہے۔؟

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular