Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

یورپ اسلامو فوبیا سے سنجیدگی اور مؤثر طریقے سے نمٹے، ایران

تہران : ایران نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا سے سنجیدگی اور مؤثر طریقے سے نمٹے۔ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی حالات اور دوطرفہ معاملات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبداللہیان نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین کے حالیہ واقعے پر یورپی یونین کی جانب سے اقدامات پر زوردیا اور کہاکہ یورپی ممالک میں اسلاموفوبیا کے واقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کا سنجیدگی اور مؤثر طریقے سے مقابلہ کرے۔ اور اس سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ جوزف بورل نے کہا کہ قرآن مجید کی توہین کے واقعات یورپی یونین کی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں۔ یورپی یونین توہین مذہب کے اقدامات اور توہین آمیز واقعات کی مذمت کرتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular