Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

انجینئر حمید حسین کا چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا کے ہمراہ پاراچنار ضلع کرم کا دورہ

پاراچنار: ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا خواہ کے ہمراہ پاراچنار ضلع کرم کا دورہ کیا ہے۔ انجینئر حمید حسین طوری نے پاراچنار میں ایک اہم جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹل پاراچنار روڈ صرف ایک سڑک نہیں، بلکہ ہماری شہ رگِ حیات ہے؛ اس کی سلامتی اور بحالی ہمارے لیے قومی وقار اور عزت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چپھری سے لے کر تری منگل تک تمام راستوں کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے اور فوری طور پر بحال کیا جائے، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر کوہاٹ ڈویژن اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال اپگریڈیش، ادویات کی فراہمی، آکسیجن پلانٹ و دیگر سہولیات کی فوری فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی۔ ایم این اے انجینئر حمید حسین نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سید شہاب علی شاہ، آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید اور دیگر فوجی و سول آفسران کے ہمراہ لوئر کرم صدہ میں منعقدہ جرگے میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انجینئر حمید حسین نے مرکزی امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام فدا حسین مظاہری سے ملاقات کی اور ان کی احوال پرسی اور عیادت بھی کی۔ ضلعی آفس میں عمائدین اور مشیران سے بھی ملاقات اور مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular