
کویت سٹی: سیاسی بحران کے بعد کویت میں حکومت بن گئی اور نئی کابینہ کا بھی اعلان کردیا گیا۔ بدرالملا کو نئی کابینہ میں تیل کا وزیر، عبدالوہاب الرشید کو وزیر خزانہ اور سالم الصباح کو وزیر خارجہ بنایاگیا ہے۔ سالم الصباح ملک کے نئے وزیر خارجہ ہوں گے، رواں ماہ کے اوائل میں کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے حکمران امیر کے بیٹے شیخ احمد نواف الصباح کو دوبارہ وزیراعظم نامزد کرکے حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔


































