Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

ایلون مسک کی ٹرمپ پر تنقید، امریکا پارٹی کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان

واشنگٹن : امریکا کے صدر ٹرمپ کے سابق دوست اور ناقد ایلون مسک نے امریکا پارٹی کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ ایکس پر ایک پیغام میں ایلون مسک نے لکھا کہ کانگریس کے وہ تمام ارکان جنہوں نے حکومت کے اخراجات کم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور پھر تاریخ میں سب سے بڑے قرضے میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا۔ انہیں شرم آنی چاہیے۔ اور اگر یہ میری زندگی کا آخری کام بھی ہو تو میں انہیں اگلے سال پرائمری انتخابات میں ہرواؤں گا۔
ایلون مسلک نے ایک اور پیغام میں کہا کہ اگر پاگل پن والا اخراجاتی بل منظور ہو جاتا ہے تو اگلے دن ’امریکا پارٹی‘ تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو ڈیموکریٹ ریپبلکن پارٹی کا متبادل درکار ہے تاکہ عوام کو واقعی ایک آواز ملے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم ایک ہی پارٹی کے ملک میں رہ رہے ہیں ۔’پورکی پِگ پارٹی‘! وقت آ گیا ہے کہ ایک نئی سیاسی جماعت بنائی جائے جو واقعی عوام کا خیال کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular