Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

وسط ایشیائی ممالک کو معاہدہ ابراہیم میں شامل کرنے کی کوششیں

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے آذربائیجان اور دیگر وسط ایشیائی ممالک کو معاہدہ ابراہیم میں شامل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل نے معاملے سے واقف پانچ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ آذربائیجان کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کررہی ہے اور اسے توقع ہےکہ آذربائیجان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آذربائیجان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ پہلے ہی طویل عرصے سے تعلقات ہیں اور معاہدے میں شامل کرنے کا مقصد نمائشی ہے تاکہ تجارت اور عسکری تعاون سمیت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے۔
رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے پڑوسی ملک آرمینیا کے ساتھ کشیدہ تعلقات ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان امن معاہدہ کروانے پر غور کر رہے ہیں۔ ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے سامنے معاہدہ ابراہیم میں شامل ہونے کی شرط رکھی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اس حوالے سے کئی ممالک کے نام لیے ہیں جبکہ آذربائیجان کے ساتھ خصوصی، انتہائی منظم اور سنجیدہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular