
ملتان : مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی کے درمیان فساد پیدا کرنے والوں کی کوششیں ناکام ہوں گی، ناصر عباس شیرازی ، علامہ مقصود ڈومکی اور دیگر رہنماؤں نے ملتان میں مشترکہ نیوزکانفرنس میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی بات کرتی ہے۔کچھ شر پسند تنظیمیں شیعہ سنی فساد کو ہوا دینا چاہتی ہیں، جب ہماری عبادات پر ایف آئی آر درج ہوگی تو ہم آواز اٹھائیں گے، کسی صوبے میں اتنی ایف آئی آرز درج نہیں ہوئیں پنجاب میں سینکڑوں مقدمات درج کئے گئے، ملک میں فرقہ واریت کی آگ جلانے کی کوشش کی جا رہی ہے حکومت اسے روکے، ملک میں فرقہ وارایت پھیلانے والے عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے، پنجاب بھر میں ہونے والی تعصب پر مبنی ایف آئی آرز ختم کی جائیں، زبان بندی اور پابندیوں کو ختم کیا جائے ۔


































